اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری عرب دنیا ملکر بھی این آر او نہیں کروا سکتی اور جو سیاستدان سمجھ رہے ہیں کہ این آر او ہو رہاہے ان کی عقل پر ماتم کرتا ہوں، سعودی عرب میں کوئی این آر او نہیں ہو رہا ۔ شریف برادران ریاض میں کئی گھنٹوں سے انتظار میں بیٹھے ہیں لیکن شاہ سلمان کی جانب سے انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں ملی ۔پیر کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا مڈل ایسٹ مل کر این آر او نہیں کروا سکتا اور جو سیاستدان یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی این آر ہونے جا رہاہے ان کی عقل پر ماتم کرتا ہوں مشرف کے وقت ہونے والے این آر او کا دور اور تھا اب نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں بچا سکے گا ۔