اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب کورٹ اسلام آباد میں منگل 2 جنوری کو وزیرخزانہ اسحق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوگی۔نیب پراسیکیوٹر اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم امتناع کی رپورٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب کورٹ کی کارروائی کے خلاف 17 جنوری تک حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔