خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکےسینئر وکیل اورمری قبیلے کے با اثر زمیندار رئیس عبدالحسین مری شدید زخمی کر دیا ۔رئیس عبدالحسین مری کو 3 گولیاں لگی ہیں جنہیں نازک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع پرسینکڑوں وکلاء اورمری برادری کے افراد اسپتال پہنچ گئے۔ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن خیرپور کے صدر یاسر عرفات شر نے رئیس عبدالحسین مری ایڈو کیٹ پر قاتلانہ حملے کے خلاف 2 جنوری کو( آج) ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء سندھ ہائی کورٹ سکھر بار کے صدر قربان علی ملانو ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹری نثار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ نے سینئر وکیل رئیس عبدالحسین مری پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔