• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن مال روڈ دھماکہ، سندھ میں فول پروف حفاظتی اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے چمن مال روڈ دھماکے کے تناظر میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی کے مجموعی امور فول پروف بنانے کے احکامات جاری کردیئے، آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس رینج ، ڈسٹرکٹ اور زونز کی سطح پر سیکورٹی کے تمام تر اقدامات مزید سخت کئے جائیں، تمام اضلاع میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پولیس گشت اور دیگر سیکورٹی امور کو مربوط اور موُثر بنایا جائے، جرائم کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، انہوں نے پولیس کو ہدایات دیں کہ تمام اہم مقامات، دفاتر عمارتوں، حساس تنصیبات ، پبلک مقامات وغیرہ سمیت صوبے کے تمام چرچ اور اقلیتی برادری کے دیگر مذہبی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔
تازہ ترین