ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمد نے ایس پی کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے پر جلیل عمران غلزئی کو ایس پی کے بیجز لگائے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسرمیں عوامی خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے ،یا درہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے جلیل عمران غلزئی کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے پر ایس پی گلگشت ملتان ڈویژن تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔دریں اثناء ریجنل پولیس آفس میں تعینات بلال احمد نائب قاصد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ریجنل پولیس آفس میں سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد کے علاوہ پرائیویٹ سیکرٹری جاوید علی عاصم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاہد صدیقی ، ڈی ایس پی آر آئی بی منصور عالم خان، ڈی ایس پی سکیورٹی طلعت حبیب، ریڈر انسپکٹر محمد نعیم ، چیف سکیورٹی آفیسر رفاقت علی خان ، اکائونٹنٹ گل فراز و دیگر افسران نے شرکت کی، آخر میں انہوں نے ریٹائر ہونے والے بلال احمد کو پھولوں کےہار پہنائے اور تحائف دیئے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔