پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ خان ، جنرل سیکرٹری مشیت الرحمان خان اکبرپورہ کے صدر حاجی فضل احد اور قاضی میر علی اکبر شاہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ منفی سیاست سے صوبے بھر کی طرح ضلع نوشہرہ سے بھی پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں وزیراعلیٰ کی شکست بھی یقینی ہوگئی ہے وزیراعلیٰ کی طرف سے شکست سے بچنے کے لئے ٹھیکوں کا لالچ دے کر سیاسی وفاداریاں خریدی جارہی ہیں لیکن مفادات کے لئے سیاسی وفاداریاں بدلنے والے وزیر اعلیٰ کو شکست سے نہیں بچا سکتے انہوں نے یونین کونسل اکبر پورہ کی مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی لٹیروں اورمفاد پرستوں نے ہائی جیک کر لیاہے جبکہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکنوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے جس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے اکبر پورہ کے لوگوں نے پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو مسترد کر کے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیاہے ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں سیاسی لٹیروں کے خلاف دما دم مست قلند ہوگا ۔ اجلاس میں ملک اکرم خان کو مسلم لیگ یونین کونسل اکبر پورہ کا سینئر نائب صدر ، ترخہ کے سید ولی خان کو سرپرست اعلیٰ ، اکبر پورہ کے میاں گوہر علی کوجائنٹ سیکرٹری ، شاہد خان کوجائنٹ سیکرٹری ، ناٹال کے سیف الامین کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا جلاس میں نائب ناظم ابرارخان نائب صدر سید مشرف شاہ جنرل سیکرٹری سید مزین شاہ،خوشمقام کے نواب خان کاکا ، عدیل اعوان اور سید احسان شاہ اور اشتیاق احمد کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔