کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئرز کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے لئے31 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ سابق سینٹر فارورڈ کامران اشرف کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کیمپ چار جنوری سے عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔طلب کردہ کھلاڑیوں میں وقار علی، اکمل حسین، عادل رائو، رضوان علی، معین شکیل، جنید منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، علی عزیز، افراز حکیم، نوید عالم، شہباز خان، اویس راشد، احمد ندیم، وقار علی، عمیر ستار، زکراللہ، عبداللہ بابر، علی رضا، خیراللہ، حماد انجم، امجد علی، رانا وحید، رومان خان، ایم حسن، ریحان بٹ، مرتضٰی یعقوب، ایم ابراہیم، زین اعجاز، عمر بلال اور محمد عثمان شامل ہیں۔