• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ااد کرے، اوورسیز پاکستانیوں کو وطن میں ووٹ کا حق دیا جائے،سراج الحق

برمنگھم(ابرار مغل) امیر جماعت اسلامی پاکستان اورسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہےان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام برمنگھم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہاکہ 1947 میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جاتاتو آج لاکھوں کشمیریوں کو جانوں کے نظرانے پیش نہ کرنا پڑتے برطانیہ اس سلسلے میں اہم کردارادا کرسکتا کشمیر عوام عالمی برادری کو بار بار توجہ دلا رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی جانب پیش رفت کی جائے پاکستان کے حکمران کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کریں اس سے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرانے مدد ملے گی۔مقبوضہ کشمیرکےنوجوان پاکستان کا پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں کشمیر تکمیل پاکستا ن کی جنگ لڑ رہے ہیںاورکشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جدو جہد جارہی رکھیں گے۔مسئلہ کشمیر کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے کشمیر پاکستان کی قومی پالیسی کا حصہ ہونا چاہے اور اہل پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان کے الیکشن میں ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔ان کا پاکستان کی معیشت میں بڑا اہم کردار ہے ملک پر مسلط کرپٹ مافیا کی وجہ سے سیاسی اور معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے پاکستان کو اللہ نے تمام قدرتی وسائل اور باصلاحت نوجوانوں سے نوازا ہے ملک کو اس وقت کرپشن سے پاک جمہوری قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے رہنما مختلف مواقعوں پر وزرا، ممبران سینٹ اور اسمبلی اور میئر بھی رہےاورآج بھی خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے پاس تین وزارتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت نے اپنی ساری قیادت اور کارکنوں کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے ملک کو اگر کرپشن سے پاک نہ کیا گیا تو الیکشن کے نتائج ماضی سے مختلف نہیں ہوں گے عدالتیں قانونی کارروائی کریں اور عوام ووٹ کے ذریعےاحتساب کریں اور کسی کو معاف نہ کیا جائے چاہے وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر مٹھی بھر جاگیرداروں اور وڈیروں کا قبضہ ہے یہی لوگ بار بار اسمبلیوں میں آتے ہیں ملک میں صفائی کرنے کے لیے دس،پندرہ ہزار لوگوں کو جیل بھیجناپڑے گا پاناماپیپرز میں ابھی 434لوگوں کے نام ہیں جن لوگوں نے بھی ملک کو لوٹا اور دولت کو بیرون ملک منتقل کر رکھا ہے ان کا حساب کتاب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں کرپشن اور کرپشن فری پاکستان قوتوںکے درمیان ہوگا اور عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے میں پاکستانی میڈیا کا کلیدی کردار رہا ہے اورعوام کو آواز دی ہے ڈر اور خوف ختم کیا ہے منزل دور نہیں ہے عوام کو بھی اپنی قیادت کی پہچان کرنی چاہئے۔ پریس کانفرنس میں سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب، پاکستان رابطہ کونسل کے سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا سرفراز مدنی ،امیر جماعت کے سکریٹری محمد اصغر، سید شوکت علی، ضیا الحق، سید مشتاق شاہ، مفتی فاروق علوی، سجاول خان حیدر خیل، خواجہ محمد سلیمان ،مدثر بصیر، چوہدری دائود پہلوان، جاوید خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین