• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ پر جہاں گنجائش ہوئی یو ٹرن بنائے جائیں گے،چیف آفیسر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسلوں کے وائس چیئرمینوں نے چیف آفیسر خالد جاوید گورایا سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ہمیں بااختیار بناتے ہوئے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنے ووٹروں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر اختیارات چیئرمینوں کے پاس ہونے کی وجہ سے ہمارا کردار صرف کاغذی حد تک محدود ہے۔جس پر چیف آفیسر نے انہیں بتایا کہ آپ بااختیار ہیں اور ترقیاتی فنڈز بھی ماہانہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھا کر تین لاکھ روپے ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا خالد جاوید گورایا نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اب صادق آباد اور ٹرانسفارمر چوک سمیت گرد ونواح کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ میئر راولپنڈی سردار نسیم کی ہدایت پر گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے لین مارکنگ کرتے ہوئے زیبرا کراسنگ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور مری روڈ پر جہاں جہاں گنجائش بنے گی یو ٹرن بنائے جائیں گے۔
تازہ ترین