وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ق کےرکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اورمتحدہ مجلس وحدت مسلمین آغاسید محمدرضاکی جانب سے سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی۔
تحریک عدم اعتماد پر14اراکین اسمبلی کےدستخط ہیں،جن میں عبدالکریم نوشیروانی،خالدلانگو،طارق مگسی،رقیہ سعیدہاشمی،امان اللہ نوتیزئی،سرداراخترمینگل ، زمرک اچکزئی،شاہدہ روف،حسن بانورخشانی،عبدالمالک کاکڑ،خلیل الرحمان دمڑاورمیرحمل کلمتی شامل ہیں۔
عدم اعتمادکی تحریک جمع کرانےوالوں کاتعلق ق لیگ،جےیوآئی ف،اےاین پی اوربی این پی مینگل سےہے۔