• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عدالت میں پیش، مریم اورنگزیب

Terrorists Attacking Institutions Presented In A Terrorist Court Mariyam Aurangzeb

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پر حملہ کرنے والا دہشت گرد آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جیسے بھگوڑے اوراداروں کو گالیاں دینے والےکوبھی کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا،صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا لگا کرعمران صاحب احتساب سے بھاگ نہیں سکتے،عمران خان کا احتساب 2018ءمیں خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نےعدالت میں پیش ہوکرآئین اورقانون کی پاسداری کی روشن مثال قائم کی ،قوم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

تازہ ترین