امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنی شخصیت اور متنازعہ بیانات کے سبب غیر سنجیدہ اور لاابالی شخص کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے بارے میں دنیا نے خطرے کا اظہار کیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے پوری دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ امریکا دنیا کو عراق اور افغانستان پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل عام کا کوئی جواز فراہم نہیں کر سکا ۔