• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانپور ڈیم سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کو یومیہ ایک ملین گیلن پانی کی فراہمی بحال

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) دو ماہ قبل خانپور ڈیم سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کو یومیہ پانی کی فراہمی پر 10 ملین گیلن کا جو کٹ لگایاگیا تھا اس میں سے ایک ملین گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے تاہم 9ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی پر کٹ جاری ہے جس کے نتیجہ میں کینٹ ایریاز میں پانی کا بحران مسلسل جاری ہے۔ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق نومبر کے شروع میں خانپور ڈیم سے پانی کی فراہمی پر کٹ لگایا گیا تھا تاہم اب جو ایک ملین گیلن یومیہ بحال کیا گیا ہے اس میں سے آدھا ملین گیلن کینٹ جبکہ ایک ملین گیلن پانی شہر کیلئے بحال کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ نومبر سے پہلے خانپور ڈیم سے راولپنڈی شہر اور کینٹ کیلئے یومیہ 24ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا 10ملین کٹ لگنے سے پانی کی یہ مقدار صرف 14ملین گیلن یومیہ رہ گئی تھی ۔
تازہ ترین