لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ امریکی سازشیںٍ علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں ،امریکی حواریوں کو خود فریبی سے نکل کر غلامی کی پالیسی ترک کرنا ہو گی،امریکی رویہ دنیا میں بدامنی کو فروغ دے رہاہے، آزاد اور خود مختار قو میں چند ڈالرز کے عوض اپنی خود ی نیلام نہیں کر تیں ، جماعت اسلامی اول روز سے قوم کو امریکی ایجنڈے سے آگاہ اور اس کی سازشوں سے ہوشیار کرتی رہی ہے مگر امریکہ کو ان داتا اور آقا قرار دینے اور واشنگٹن کو قبلہ سمجھنے والوں نے ہمیشہ قوم کو لوریاں دے کر سلانے کا رویہ اپنائے رکھا ، ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرتے ہوئے دوسرے ممالک پر قبضہ کرنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیے،امریکی انتظامیہ ایک جارحانہ سوچ رکھتی ہے ان کا رویہ دنیا میں بدامنی کو فروغ دے رہاہے، آزاد اور خود مختار قو میں چند ڈالرز کے عوض اپنی خود ی نیلام نہیں کر تیں ،، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سراج الحق نے کہاکہ امریکہ نے عرا ق کو تاخت و تاراج کرنے کے بعد افغانستان پر چڑھائی کی اور اس کی ہزاروں کی تعداد میں فوج اب بھی افغانستان میں موجود ہے ، افغانستان کی طویل سرحد پاکستان کے ساتھ ملتی ہے اور افغانستان میں امریکی فورسز کی موجودگی پورے خطے کیلئے بے چینی کا باعث اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کررہی ہے ۔