• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی امداد کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، پاکستان جرأت مند قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

کوپن ہیگن(نیوزڈیسک /پ ر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر جاگیرداروں اور وڈیروں کا ایک مافیا ستر سال سے مسلط ہے جمہوریت کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے الیکشن پربے دریغ رقم خرچ کر کے جو لوگ اسمبلیوں میں آتے ہیں وہ اپنا پیسہ پورا کرنے کے لیے کرپشن کرتے ہیں عدالتوں نے پہلی بار بڑے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے اور نا اہل کیا ہے کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم قاضی حسین احمد نے 1996میں شروع کی تھی کرپشن فری کمپین پاکستان میں جاری ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن میںکرپٹ لوگوں کا ساتھ نہ دیں جماعت اسلامی نے اپنی ساری قیادت کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے جماعت نے ایک صاف اور شفاف قیادت مہیا کی ہے جمہوری عمل میں ووٹ کا واحد راستہ تبدیلی کیلئے ہے کرپشن سے پاک قیادت کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک میں یورپین مسلم کونسل ڈنمارک کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ڈالر لینے اور دینے والوںکی جنگ جاری ہے پاکستان کو ملنے والی بیرونی امداد کا عوام کو کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ملک آئی، ایم، ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ہر شہری قرض دار ہے ہر ادارے میں کرپشن ہے۔ اگر جماعت کو حکومت کرنے کا موقع دیا جائے تو جماعت کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو قوم کی امنگوں پر پورا اتر سکتی ہے جن لوگوں کو آزمایا جا چکا ہے ان کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالت نے ثابت کر دیا ہے کہ اس ملک اور قوم کے ساتھ مخلص کون ہے پاکستان کو توڑنے اور لوٹنے والے لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں ایک ایٹمی ملک کو جرأت مند قیادت کی ضروت ہے جو اہل پاکستان کی رہنمائی کر سکے ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلائے ملک میں عدل اور انصاف ہو اور پاکستان کا وقار دنیا میں بحال ہوسکے تاکہ کسی کو دھمکیاں دینے کی جرأت نہ ہو۔ تقریب میں یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق نے خصوصی شرکت کی ۔ ڈنمارک کے یورپی مسلم کونسل کے قائدین مومن فرید، امتیاز سواہہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امیر جماعت اسلامی کی فری کرپشن مہم کی بھرپور حمایت کی اور تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب میں ڈنمارک کے سرکردہ پاکستانی رہنمائوںاور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین