مانچسٹر(پ ر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو مانچسٹر آمد پر چوہدری ساجد علی اور واجد خان ایم ای پی نے 19فروری 2010کا جنگ اخبار تحفہ میں پیش کیا جس میں قاضی حسین احمد مرحوم نے ’سادہ زندگی گذارنے کی برکات‘ پر کالم لکھا تھا اور یورپی معاشرے میں انسانی ہمدردی کی تعریف پر کئی مثالیں لکھیں یہ جنگ اخبار چوہدری ساجد علی نے اپنے پاس سنبھال کر رکھا ہوا تھا۔ سینیٹر سراج الحق نے کالم پڑھ کر فون کیا اور کہا کہ آپ نے میرے دورہ یورپ میں کئی چیزیں و پیمانے داخل کردیئے، اس کالم کے ذریعے اب قاضی حسین احمد مرحوم تو ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کی کوششیں سوچ و افکار اتحاد بین المسلمین کا نسخہ تعویز کی طرح ہمارے ساتھ موجودہے۔ سینیٹر سراج الحق نے جنگ اخبار کے کالم کو قیمتی تحفہ قرار دیا اور کہا کہ انسان بوڑھا ہوسکتا ہے لیکن افکار و کردار کبھی بوڑھے نہیں ہوتے، اوورسیز پاکستانیز اسلام کے سفیر ہیں۔