کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے گذشتہ روز قلات میں پارٹی کے بزرگ رہنماء سردار محمد صدیق دہوار کے انتقال پر ان کے بڑے فرزند سردار شکیل جان دہوار ، نعیم دہوار، اور دیگر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ اذیںپارٹی کے رہنماء نے بی این پی حب کے رہنماء میر سعید جان مینگل کی والدہ کی انتقال پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔