لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ،حکمرانوں نے قوم کو امریکی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا، امریکہ کواب اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا، اگر عالم اسلام نے وقت کے تقاضے کو سمجھتے ہوئے اپنے باہمی اختلافات ترک کر کے یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو دشمن انہیں الگ الگ نشانہ بناتا اوران کا قتل عام کرتا رہے گا، امریکہ عراق اور افغانستان ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ دہشت گردی کا الزام بھی مسلمانوں پر دھردیا جاتاہے،کشمیر ، فلسطین ، غزہ ، میانمار اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے و الی دہشت گردی اسے نظر نہیں آتی، عالمی برادری کو ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں مسترد کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک میں پاکستانی سفارتخانے کے دورہ کے موقع پر پاکستانی سفیر ذوالفقار گردیزی اور ڈنمارک کے معروف اسلامی سکالر شیخ فواد البرازی سے الگ الگ ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔