کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مسلم لیگ ن سینئر نائب صدر عطاء اللہ محمدزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی وہ بلوچستان کے عوام کیلئے قابل قبول شخصیت کے مالک ہیں40اراکین اسمبلی ان کی حمایت اور ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑےگا وہ بلوچستان کے عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد درست اقدام نہیں جنہوںنے سازش کی انہیں کچھ حاصل نہیںہوگا۔