وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نامعلوم نجومی کی ہدایت پر پریس کانفرنس کی، وہ اس کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ۔
پی ٹی آئی سربراہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی تھے اور کٹھ پتلی ہیں، انہیں پاکستان سے زیادہ امریکیوں کی پروا کیوں ہے؟
ان کا مزید کہناتھاکہ پرویز مشرف پاکستانیوں کو امریکی ڈالرز کے عوض بیچ رہے تھے تو خان صاحب ان کے ساتھ تھے ،وہ نائن الیون پر مشرف کی پالیسی کی حمایت کا جواب دیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم منتخب کرتے ہیں ، عمران خان وزیراعظم بننے کے لیے کسی سہارے کو ڈھونڈتے ہیں ، خان صاحب بیرونی سہارے اور امپائر نہ ڈھونڈیں ۔