شینزن (نیوز ایجنسیز) سابق عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کی فتوحات کو بریک لگ گیا۔ انہیں شینزن اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے 6-2، 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے ہم وطن کھلاڑی ایرینا بیگو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ادھر برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز نے امریکہ کے راجیورام اور ان کے اسپینش کھلاڑی فلورین لوپیز کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 10-6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں کا مقابلہ میٹ پاوک اور اولیور مراچ سے ہو گا۔