عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک اہم تاریخیں ہیں۔ پاناما اور حدیبیہ کیس کے ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں شیخ رشید احمد کہنا تھا کہ عمران خان میرا دوست ہے، انہوں نے اگر شادی کی ہے تو اچھی بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ، عزیزیہ اور دیگر کیسز کے تمام چور پکڑے جائیں گے، ملک کی تقدیربدلنے جارہی ہے،عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔