• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی لوگوں کو ملائینگے، پرویز مشرف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن وہ سمجھ لے کہ ہماری فوج اور دفاع بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے، اے پی ایم ایل ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنا رہے ہیں، عوام ہمارا ساتھ دیں، ہم حکومت میں آکر ان کے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نام ایک دھبہ ہے، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے اسلحہ دے کر کراچی کے لوگوں کو لڑایا، ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، کراچی کے شہری ان کے ساتھ چلیں وہ انہیں صحیح راستے پر لے کر جائیں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سیاسی لوگوں کو ملائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب اے پی ایم ایل سندھ ساؤتھ ریجن (کراچی ) کے تحت لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر جلسہ عام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر محمد امجد، اے پی ایم ایل ساؤتھ ریجن کے صدر احمد حسین، جنرل سیکرٹری اسلم مینائی، محمد علی شیروانی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، لیاقت آباد ایم کیوایم کا گڑھ کہلاتا تھا، آج ہم نے لیاقت آباد میں جلسہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہئے، میں مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتا ہوں، میں پاکستان کی ترقی کا سوچتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ قومیتوں کی سیاست چھوڑ کر پاکستانیت کی سیاست کریں، ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنیکی کوشش کر یںگے۔ 
تازہ ترین