اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقے گزشتہ روز بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے، شدید سردی سے جڑواں شہروں کے پارک اور کھلے میدان صبح کے وقت کہر سے سفید ہو گئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو استور میں درجہ حرارت منفی 10سکردو ، کالام منفی 8ہنزہ ، کوئٹہ ، زیارت ، دیر میں منفی 6گلگت ، قلات منفی ٰ 5راولاکوٹ ، پارہ چنار منفی 4مری منفی ایک اسلام آباد کا ایک ڈگری سنٹی گریڈ رہا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔