کوئٹہ(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی نے سوشل میڈیا میں چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے ساتھ ہیں آخری دم تک نواب ثناء اللہ زہری کا ساتھ دیتے رہیں گے ہم نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا ہے من گھڑت خبریں چلائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صحافی تصدیق کے بغیر خبریں نہ چلائیں۔