ملتان میں ایچ ون، این ون وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا سلسلہ نہ تھم سکا،ذرائع کے مطابق ملتان میں روزانہ سیزنل انفلوائنزہ سےمتاثرہ 5 سے6 افراد رپورٹ ہو رہے ہیں ، گزشتہ 23 روز میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
سیزنل انفلوائنزہ کے شبہ میں 23 روز کے دوران 104 افراد رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں47 افراد میں انفلوئنزہ کی تصدیق ہو گئی ہیں جبکہ 48 کی رپورٹ منفی آئی ۔ تصدیق شدہ 47 افراد میں 3 ڈاکٹرز بھی شامل ہیںجبکہ 9 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔
ملتان میں 15 دسمبر سے اب تک نشتر اسپتال میں 104 افراد کو لایا گیا ، جن میں شدید نزلہ ، زکام ، کھانسی ، جوڑوں کا درد اور مسلسل تیز بخار جیسی علامات تھیں ۔