• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑا غرق کردیا ، بلور

Parvez Khattak Drowned The National Action Plan Ghulam Ahmad Bilour

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں جا کر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑا غرق کردیا ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں غلام احمد بلور نے کہا کہ مرکزی حکومت ان سے پوچھے کہ یہ کام کیسے کیا ، کیوں کیا ، عمران خان اور پرویز خٹک سے سوال بنتا ہے کہ کیا آپ مذہبی سیاست کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نہ مذہبی سیاست کررہے ہیں نہ ترقی پسند سیاست ، پتا نہیں وہ کیا کررہے ہیں ، انہوں نے سوائے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو دھوکا دینے کے کچھ بھی نہیں کیا ۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ انتخابات وقت پر اور مردم شماری کے مطابق ہونے چاہئيں ، قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو این ایف سی سے محروم ہوجائیں گے ، نواز شریف کو سیاسی شہید بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےاور صوبے کے عوام نے کوئی تبدیلی نہیں دیکھی ،اسپتالوں میں صحت کارڈ پر دوائیاں نہیں ملتیں۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ عمران خان کا وقت سےقبل الیکشن کرانےکامطالبہ درست نہیں،قبل از وقت انتخابات ہوئے تو ہم این ایف سی ایوارڈ سے محروم رہیں گے، صوبائی حکومت کی ذمےداری ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق منوائے، ہمارا موقف ہے کہ اپنے وسائل پر صوبے کا اپنا کنٹرول ہونا چاہیے۔

انہوں نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے کہا کہ شادی کرنا گناہ نہیں ،لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سیاسی لوگوں کی زندگی عوام کی ہوجاتی ہے ،ان کے کردار پر بات ہوتی ہے ۔

غلام احمد بلور نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی بھی عوام کاراستہ نہیں روک سکتی،فیصلہ عوام نےکرناہے، صوبےمیں بجلی و گیس ہماری ضرورت سے زیادہ پیدا ہوتی ہے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق امریکی صدرکےبیان کی مذمت کرتےہیں، ہم نے قربانیاں دیں، امریکامزید کیا چاہتا ہے؟

تازہ ترین