ملتان‘ڈیرہ غازیخان‘لودھراں(نمائندگان جنگ) اخبارفروش یونین ملتان کےسابق جنرل سیکرٹری شیخ صلاح الدین‘شیخ حیدرعمر‘شیخ زاہدعمر‘شیخ نعیم عمر‘شیخ معین الدین عمر‘شیخ رحیم الدین عمر‘ شیخ نویدعمر‘شیخ طارق عمر‘ شیخ فاروق عمرکےوالداخبارفروش فیڈریشن کےمرکزی معاون خصوصی اوراخبارفروش یونین ملتان کےسرپرست اعلیٰ شیخ عمردین طویل علالت کےبعدانتقال کر گئے‘ مرحوم کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں دل کےعارضہ کےباعث داخل تھے۔ان کی نمازجنازہ عیدگاہ کینٹ میں مولانامفتی سعید الرحمان رحیمی نےپڑھائی اوردعاخانقاہ حامدیہ کےسجادہ نشین صاحبزادہ قاری احمدمیاں اورچادروالی سرکار ؒکےسجادہ نشین پیرسیدعلی حسین شاہ نےکرائی۔مرحوم کی رسم قل خوانی کل بروزبدھ بعدنمازظہرجامع مسجدحافظ عبدالشکوروالی لال کرتی کینٹ میں دن دوبجے ہوگی‘دعا ٹھیک چاربجے ہوگی‘جنگ کے شارخ حسن اور سہیل مرزانےفون پر لواحقین سےاظہارتعزیت کیا۔نمازجنازہ میں سینئرسیاست دان مخدوم جاویدہاشمی‘پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر‘سابق ایم این ایزشیخ روزنامہ جنگ کے ظفرآہیر‘ملتان پریس کلب کےصدرشکیل انجم‘اخبارفروش یونین ملتان کے صدرملک عرفان اتیرا‘ جنرل سیکرٹری ملک مختاراحمد‘عاشق بخاری‘سمیت جنوبی پنجاب سےآئےہوئےاخبارفروش یونین کےعہدیداران سمیت ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکرکے معززین نےکثیر تعدادمیں شرکت کی اور مرحوم کےدرجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی۔دریں اثناءرکن قومی اسمبلی مہررضاحیات ہراج نےملتان آمدپرصحافیوں سےگفتگومیں کہاشیخ عمردین کی وفات سےپیداخلا کبھی پورا نہیں ہوسکےگا ۔