ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف کی ہدایت پر ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بھی عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے اے پی ایم ایل کے مرکزی نائب صدر مرزا فاروق جان نے پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 25جنوری کو ملتان میں ہونے والے اے پی ایم ایل کے جلسے کی تیاریوں کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مرزا فاروق جان نے کہا ہے کہ قائد پرویز مشرف کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بھی اے پی ایم ایل کو منظم کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیا ہے ،ملتان میں 25جنوری کو ہونے والا جلسہ کی کامیابی کے لئے کارکنان دن رات ایک کردیں جلسہ سے اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف ویڈیو لنک خطاب کریں گے اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔