اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ شیخ رشید کا حال ماسیوں والا ہے جولڑکیاں ڈھونڈتے ہیں۔ طاہر القادری خفیہ نکاح پڑھاتے ہیں اور نکاح نامہ لندن میں چھپا کر رکھتے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہاکہ قادریوں اور نقشبندیوں کا مقابلہ ہے ، قادری وہ تھا جو تختہ دار پر چڑھ گیا، طاہر القادری سے کیا مناظرہ کیا جائے جن کا جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی مسئلہ ہے اسلام میں چار شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ طاہر القادری جعلی بند ہ ہے اس کے اکائونٹ کینیڈا میں ہیں ان کی شخصیت سے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، جب انہیں موقع ملتا ہے کینیڈا چلا جاتا ہے کیونکہ پیسہ وہاں رکھا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ طاہر القادری کوہماری طرح کا کوئی کلین شیو عالم دین ٹکر اگیا تو پھراسے پتہ چلے گا۔