تحریک انصاف اور ن لیگ نے قصور واقعے پر پنجاب اسمبلی میں الگ الگ تحریک التوا جمع کرادیں ۔
تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت جمع تحریک التوا جمع کرائی گئی ،دوسری طرف ن لیگ کی خاتون ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے قصور واقعے پر قرار جمع کرائی ہے ۔
پی ٹی آئی کی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قصور میں ایک سال میں بچیوں کے قتل اورزیادتی کے درجنوں واقعات ہوئے۔
قرار داد کے مطابق حکومت پنجاب اور محکمہ داخلہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، حکومت مسئلے کے حل کے بجائے واقعات کو دبانے اور چھپانے میں مصروف ہے۔
حنا پرویز بٹ کی قرار داد میں کہا گیا کہ گزشتہ چند ماہ میں 10 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے ، ایک منظم گروہ قصور میں کئی ماہ سے سرگرم ہے ،گروہ کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔