کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ سے گرفتار 2چینی باشندے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث نکلے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک بینک کے اے ٹی ایم سے ڈیٹا چوری کرتے ہوئے دو چینی باشندے پکڑے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
چاروں ملزمان بینک کے اے ٹی ایم کے اندر مشین میں کارروائی کرر ہے تھے،پکڑے گئے افراد کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد متعدد افراد بینک کے باہر جمع ہوگئے جنہوں نے ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بینک کے عملے نے ملزمان کوپکڑنے کے بعد ایک کمرے بند کردیا اور پولیس کو طلب کرلیا۔
ایس پی صدرتوقیرنعیم کے مطابق دونوں چینی باشندے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسکمنگ مشینیں ملی ہیں، ملزمان آج اسکمنگ مشینیں اتارنے آئے تھے۔