• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائےگا

Fifa Trophy Glimpse In Pakistans Decision In A Few Days

فیفا ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوجائے گا۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی اور پاکستان کے 2018 کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

ٹرافی کے پاکستان لائے جانے میں اسپانسر اور پی ایف ایف کا بنیادی حصہ ہوگا۔ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 میں 32 ٹیموں نے مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

فیفا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کئے جانے کے باوجود فیصل صالح حیات گروپ سے رابطہ میں ہے اور تمام خط و کتابت انہی کی بابت کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ 3 فروری سے پہلے لاہور کی اعلیٰ عدالت سے پی ایف ایف کا فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد فیفا بھی فٹ بال پر پاکستان کی معطلی کو ختم کردے گی۔

تازہ ترین