• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان اپریل میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اس سال دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ 21 اپریل کو مقابلے کے لیے رنگ میں اُتریں گے جبکہ ان کے ممکنہ حریف کیل بروکس ہوسکتے ہیں۔

باکسر عامر خان ان دنوں لندن میں ہیں، جہاں ان کی ملاقات ایڈی ہیرن سے ہوئی، بعد میں مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے اگلی فائٹ کا اعلان کیا۔

عامر خان اور ایڈی ہیرن کے درمیان 3 فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے اور 21 اپریل کو اس سلسلے کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

ادھر یہ واضح کردیا جائے کہ ایڈی ہیرن انگلش باکسنگ پروموٹر ہیں اور وہ میچ روم اسپورٹس کے گروب منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

باکسر عامر خان اور ایڈی ہیرن کے تعلقات ایک عرصے سے تنازعات کا شکار تھے اور اب دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوگئے ہیں جس کے بعد ملاقات میں باکسنگ فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اس سے قابل عامر خان نے آخری فائٹ 18 ماہ قبل مئی 2016 میں کینولو الواریز سے کی تھی، جس میں اُن کو حریف باکسر نے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

تازہ ترین