لندن(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر و صدر نوازشریف لورز ناصر بٹ، سابق ایم پی اے پنجاب ڈاکٹر اشرف چوہان اورچیئرمین نوازشریف لورز ملک ریاض نے اپنے مشترکہ بیان میں معصوم زینب کےہونے والے اندوہناک زیادتی اور قتل کے واقعہ پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظالمانہ فعل سے قوم لرز گئی ہے، معصوم بچی کے ساتھ اس ظلم پرہم سب تڑپ اٹھے ہیں۔ناصر بٹ اور ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا ہے کہ ہم اپنی پارٹی قیادت اور انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور جلد از جلد مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اس سلسلے میاں شہبازشریف شریف کو میاں نوازشریف نے سخت ترین کارروائی کا حکم دیاہے۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل طور پر فوری تحقیقات ہو گی، جرم کرنے والے درندے بچ نہیں سکیں گے۔شاکر قریشی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے حکومت، انتظامیہ، عدلیہ اور عوام کو مل کر سخت ترین فیصلے کرنے ہوں گے۔ ہمارے ملک کی کم سن بچیاں سب زینب ہیں کسی اور زینب کو اس ظلم سے بچانے کیلئے ہم سب کو فوری کردار ادا کرنا چاہئے۔