کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان دنوں ٹینس مقابلوں سے باہر ہیں۔ ثانیہ مرزا نے نیلسن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے شوہر شعیب ملک کو جوائن کر لیا ہے۔ بدھ کو ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ڈنیڈن پہنچ گئیں۔ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر کی اہلیہ اور بیٹی ان کے ساتھ تھیں۔ شعیب ملک اورمحمد عامر کے علاوہ کسی اور پاکستانی کرکٹر کی بیگم اور بچے ان کے ہمراہ نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ مختصر ہونے اور مسلسل سفر کی وجہ سے کرکٹرز نے بیگم بچوں کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے سے گریز کیا ہے۔