ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی خان ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین ،صدر صوبائی حلقہ 198 وائس چیئرمین یونین کونسل کوٹ رضوان ہانس ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آفتاب شبیر چانڈیو ،سبحان کھوکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف نیب انکوائری کی جائے ۔پیپلز پارٹی ملتان ضلع کے نائب صدر اول ملک اسد کی رہائش گاہ پر پارٹی اجلاس ہوا ،سید ناظم شاہ ، خواجہ رضوان عالم، ملک اسد ، بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، حبیب اللہ شاکر، سلیم راجا، خواجہ عمران، سلیم شہزاد، سلیم الرحمن میئو صدیق تھہیم، مصطفی گیلانی، وحید احسن بھٹہ، غلام فرید گوندل، اقبال جانگلہ، سلیم اللہ نے کہا ہےکہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ،بلاول بھٹو زرداری دو سال پہلے وزیر خارجہ کی نامزدگی کا مطالبہ کیا دیا تھا اگر اس وقت بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ مان لیا جاتا آج حالات قدرے بہتر ہوتے ۔پیپلز پارٹی تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک رمضان مہے نے کہا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے۔