• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،معصوم بچی کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتارکیاجائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے معصوم بچی کے قتل پر اہل وطن غمزدہ ہے انجمن تاجران بلوچستان غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالا ت کااظہار انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصر الدین کاکڑ ملک اکرم بنگلزئی حاجی فاروق شاہوانی غلام مہدی ہزارہ محمدحسین ہزارہ سید حیدرآغا حاجی اسلم ترین حافظ لیاقت علی ودیگر عہدیداروں نے کیا انہوںنے انسانیت دشمن درندہ صفت شیطان کے ہاتھوں معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے سات سالہ معصوم زینب کے قتل نے قصور کے علاوہ اہل وطن کو غمزدہ کردیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے اور سراپااحتجاج ہے انہوںنے کہاکہ رعایا کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت فوری طورپر دلخراش واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سرعام چوک پر لٹکایاجائے۔
تازہ ترین