وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ۔
آغا خان یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور 2025 تک دنیا کے 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہائیر ایجوکیشن کا بجٹ تین گنا کر دیا ہے ۔ احسن اقبال نے آغا خان یونی ورسٹی کی خدمات کو سراہا ۔
تقریب میں آغا خان یونیورسٹی کے پاکستانی معیشت پر اثرات کی رپورٹ جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کا پاکستان میں سالانہ معاشی اثر 103 ارب روپے ہے ۔