• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شہری رقم سے محروم، پولیس میں حدود کا تنازع

کراچی ایئرپورٹ کے قریب نجی بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو شہری سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس دوتھانوں کی حدود کے تنازع میں الجھ کر کچھ بھی نہ کرسکی ۔

ذرائع کے مطابق نجی بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے عنایت نامی شہری کو بینک سے نکلتے ہی موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان نے یرغمال بنا لیا اور اس سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیےہوائی فائرنگ بھی کی ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد جائے واردات پر پہنچنے والی شاہ فیصل کالونی اور الفلاح تھانے کی پولیس پارٹیوں میں تھانے کی حدود کا تنازع کھڑا ہوگیا۔

تازہ ترین