بچوں کو چار دیواری میں قید نہیں رکھا جاسکتا ، ریاست اپنی ذمے داری پوری کرے ، سانحہ قصور کے خلاف کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی ، فن کاروں ، سیاست دانوں اور سماجی تنظیموں نےحتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زینب کو پامال کرنے والوں کو سرعام عبرت ناک سزا دی جائے ۔
پریس کلب میں آرٹسٹ کمیونٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر اور معروف گلوکار شہزادرائے نے کہا کہ بچوں کا بچپن قید نہیں کرسکتے، درندوں کو روکنا ہوگا۔
معروف ادکارہ ماہر ہ خان اور صنم سعید نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں عہد کیا کہ وہ بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف آگہی مہم کی تشہیر میں بلا معاوضہ حصہ لیں گی۔
پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں مئیرکراچی وسیم اختر بھی شریک ہوئے، انہوں نے اپیل کی کہ چھوٹے بچوں کو تنہا باہر بھیجنے سے گریز کیا جائے۔
پریس کلب آنے والوں نے اعلان کیاکہ جب تک زینب کے قاتل انجام کو نہیں پہنچ جاتے،احتجاج جاری رہے گا۔