• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدوس بزنجو بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کےامیدوار

Qudus Bizenjo Candidates Chief Minister Of Baluchistan

بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے منحرف اراکین اسمبلی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کردیا،میر عبدالقدوس بزنجو کل صبح کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

اس بات کا اعلان سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میر جان محمد جمالی نے سردار صالح بھوتانی ،میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کے منصب کیلئے نامزد کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ہم بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،نواب ثناء اللہ زہری اب بھی قابل احترام ہیں مگر عوام ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے تھے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی جون تک چلے گی اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ووٹ کیلئے پشتون خواملی عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے،اس موقع پر رکن اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ ہم سب کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے ،،اسے ہم جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین