• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور سانحے میں منظم گروہ ملوث ہے، علامہ ضیاء المحسن طیب

برمنگھم (پ ر) جمعیۃ علما برطانیہ کے مرکزی رہنما علامہ ضیاء المحسن طیب نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں بچوں اور بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ایک منظم گروہ ملوث ہے جو بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بناکر بیرون ملک فروخت کرکے لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اس واقعہ کی مکمل انکوائری کرائیں۔
تازہ ترین