کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کسٹم نے بلیلی چیک پوسٹ پر چمن سے کوئٹہ آنے والےٹرک سے غیر ملکی ادویات قبضے میں لے لیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر اشرف علی کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر غیر ملکی اودیات چمن سے کوئٹہ لا رہے ہیں جس پر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بدھ کی شب چمن سےکوئٹہ آنیوالے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا اور ریت کے نیچے چھپائی گئی کینیڈا ، چائنااور انڈیا کی بنی مختلف ادویات قبضے میں لے لیں۔ جن کی مالیت65 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔