• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور واقعہ کےمجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ،مجلس تحفظ ختم نبوت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالرؤف ،مولانا محمدطیب فاروقی،قاضی مشتاق احمد،مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالوحید قاسمی،قاضی ہارون الرشید،خالد مبین و دیگر نے قصور واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قصور سانحہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ۔ واقعہ سے پاکستانی قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ قصور واقعہ نااہل حکومت کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ واقعہ میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملوث افراد کو قرارواقعی سزادی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔
تازہ ترین