سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اگلا الیکشن نواب شاہ سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پیپلز سیکریٹریٹ نواب شاہ میں میں کارکنوں سے ملاقات میں آصف علی زرداری نے پارٹی ورکرز کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں اسی حلقے سے الیکشن لڑیں گے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی ،صوبے میں جاری تمام منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں ،لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا ہے ۔
آصف علی زرداری نے اس موقع پر ملک کے اگلے متوقع وزیراعظم کے نام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں ملازمتیں میریٹ پر دی جارہی ہےـ، آئندہ حکومت میں بھی دیگر صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ میں روزگار دیں گے۔