امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ معصوم زینب کی شہادت یہ ثابت کرتی ہے کہ آج بھی ہمارے ہاں جنگل کا نظام ہے ۔
سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زینب کے واقعے سے ثابت ہورہا ہے کہ قانون صرف حکمرانوں کی حفاظت کے لئے ہے ۔
ان کا مزید کہا تھاکہ ڈاکوں اور اغواکاروں نے معاشرے کویرغمال بنایا ہے، بچی کو 5 دن سےاغوا کیا گیا، لیکن حکومت کچھ نہ کرسکی،جتنی بھی فورسز بنائی گئی ہیں وہ صرف حکمرانوں کے تحفظ کے ليے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ملک خزانے کے کروڑوں روپے محلات اور حکمرانوں کی حفاظت پر خرچ ہورہے ہیں ، اس کے باوجود کوئی موثر کارروائی نظر نہیں آرہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ابھی تک تعزیت کے لئے زینب کے والدین کے پاس نہیں گئے ،پنجاب اس وقت پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے ،یہاں عدالتیں بھی گونگی بہری ہیں۔