• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس ویگاس الیکٹرانک میلہ، جدید سوٹ کیس متعارف

ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اس محاورے کا عملی مظاہرہ ایک ماہر اطالوی کمپنی نے پیش کیا اور مسافر کو دوران سفر سامان اُٹھا کر چلنے کی مشکل سے نجات دلوا دی ہے۔

اطالوی کمپنی ٹریول میٹ روبوٹکس نے CES الیکٹرانک میلے میں ایک ایسا سوٹ کیس متعارف کروایا ہے، جو اسمارٹ فون سے منسلک ہے اور آپ کے ساتھ خودبخود چلے گا۔

ماہر انجینئرز نے سفر کے دوران سامان اُٹھانے کی مشکل کو حل کرتے ہوئے سوٹ کیس میں موٹر نصب کر دی ہے اور مسلسل آزمائش کے بعد طویل ترین عرصے میں لگاتار محنت اور تجربوں کے بعد عام سوٹ کیس کو الیکڑک اسکوٹر میں تبدیل کردیا۔

یہ جدید ایجاد حیرت انگیز طور پر بیٹری سے توانائی حاصل کرتے ہوئے 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جی پی ایس، ایل ای ڈی، سیکیورٹی پروٹیکٹر، یو ایس بی اور بلیو ٹوتھ کی سہولت سے آراستہ یہ دلچسپ سوٹ کیس فروری سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

اس کی جدید سوٹ کیس کی ابتدائی قیمت گیارہ سوڈالر متعین کی گئی ہے، جس سے نہ صرف وزن اُٹھانے سے نجات حاصل ہو گی بلکہ یہ سوٹ کیس تفریح کا سبب بھی بن سکے گا۔

تازہ ترین