لندن (مانیٹر نگ سیل) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو گردن اور کمر میں درد کے بعد لندن کے ہسپتال لایا گیا جہاں پر انہیں داخل کر لیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں نے سابق وزیر خزانہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو گردن اور کمر کے درد کے علاج کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا، انہیں علاج کے لئے لندن کے برج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں کمر کے علاج کے لیے انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کیا اور انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔سابق وزیر خزانہ خزانہ کو کل اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ برس عمرے کی ادائیگی کے دوران سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں بھاری پن کے باعث گذشتہ سال29 اکتوبر کو علاج کی غرض سے لندن پہنچے تھے۔