• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی داخلہ سیکورٹی پالیسی کا روڈ میپ وژن 2025 کیلئے تشکیل دیا گیا، احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی داخلہ سیکورٹی پالیسی کا روڈ میپ وژن 2025میں تشکیل دیا گیا،ہم نے امن و استحکام قائم کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیاہےسیاسی استحکام ترقی کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہےہمیں ترقی کے ثمرات سمیٹنے کیلیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے،امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنےکیلیے استعداد کو بہتر بنانا ہو گا،وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی پالیسی23۔ 2018 سے متعلق اجلاس میں صوبائی محکمہ داخلہ، ایچ ای سی اور وزارت داخلہ کے حکام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشت گردی فورس حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک نے خطہ میں جیو پولیٹیکل توازن تبدیل کر دیا ہےٹیکنالوجی کے انقلاب کے ساتھ خطرات کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے،سی پیک نے خطہ میں جیو پولیٹیکل توازن تبدیل کر دیا ہے۔
تازہ ترین